آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شدید طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نے انتہائی تشویشناک پیش گوئی کردی، الرٹ جاری

14  جولائی  2019

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان این ڈی ایم اے نے دریاؤں سیلابی اور پانی کے بہاؤ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی جس میں کہاگیاکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے ایک بیان میں کہاکہ دریائے سندھ میں چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کچھ حصوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہاکہ 15 سے 19 جولائی کے دوران منگلا میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس دوران برساتی نالوں میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔این ڈی ایم نے تمام اتھارٹیز کو الرٹ جاری کردیا، برساتی نالوں کی بروقت صفائی یقینی بنائی جائے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب اور سندھ میں بارشوں کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں 10 گھروں کو نقصان پہنچا۔ دریں اثناء چنیوٹ میں ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظرضلعی انتظامیہ نے سڑ جوڑ لئے،اسسٹنٹ کمشنر لالیاں احسان الحق ضیاء نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا، اجلاس میں ڈی ایس پی لالیاں مظہر احمد گوندل، انچارج ریسکیو1122 ظفر علی،میڈیا، نمائندہ  پی ڈی ایم اے،ایریگیشن، ریونیو افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ محکمہ جات کے نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں نے کہا کہ پی ایم ڈی اے کی ہدایت کے مطابق ممکنہ سیلاب کا قوی خدشہ ہے اس لئے متعلقہ محکمہ جات کے افسران اپنے،اپنے علاقہ جات میں ریلیف کیمپس کو ایکٹیویٹ کریں اور تحصیل کے تمام متعلقہ محکمہ جات ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر ہر قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے قبل از وقت تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال گذشتہ ادوار سے بہتر انتظامات کئے جائیں تاکہ غریب عوام کو مالی و جانی نقصان سے بچایا جا سکے۔  میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور بہترین افرادی قوت کا استعمال کرنے سے ہم اس نقصان سے بچ سکتے ہیں،اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے اب تک کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر کے اس اقدام کو سراہا، اور ملک قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…