وزیر اعلیٰ کی قیادت میں بورڈ آف ریونیو کی 11 مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے

12  جولائی  2019

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت عوامی سہولیات مزید بہتر بنانے کیلئے منصوبوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے نئے ریکارڈز بنا رہی ہے اور اسی حوالے سے پنجاب حکومت نے بورڈ آف ریونیو کی 11 مہینوں پر مشتمل کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق کئی قسم کی مشکلات کے باوجود بھی کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری رہا اور عوام کیلئے کئی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دیدی گئی ہے ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے فرد کے اجراءکو مزید آسان بنانے ، سیل ڈیڈ کی رجسٹریشن کیلئے پنجاب لینڈ ریونیو آرڈیننس 2019 کے ذریعے پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 میں ترمیم کی گئی۔اس کے علاوہ ای سٹیمپینگ سسٹم کو مزید موثر بنانے کیلئے پنجاب ای سٹیمپ رولز 2016 میں ترمیم کی گئی ،ای سٹیمپنگ کے نظام کی کامیابی کو سامنے رکھتے ہوئے پنجاب بورڈ آف ریونیو کی جانب 500 اور 1000 روپے کی مالیت کی سٹیمپ کی فروخت کے دائر کار کو بڑھا دیا گیا، یہ صرف عام شہریوں کو سہولت نہیں فراہم کرے گی بلکہ یہ جعلی سٹیمپ پیپرز کی فروخت کے خطرے کو بھی ختم کرے گی ۔

پنجاب کے بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ڈی سی ریٹس کو مارکیٹ ریٹس کے قریب لانے لانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد کیا جارہاہے جس کے ذریعے حکومت پنجاب کو مزید آمدنی اکھٹی کرنے میں مدد ملے گی ۔11 مہینوں کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سٹیمپ ڈیوٹی کے ضیائع کو روکنے کیلئے سٹیمپ ایکٹ 1899 میں ترمیم کی گئی ہے ۔اس کے علاوہ پنجاب کے محکمہ بورڈ آف ریونیو نے صوبے کے رہائشیوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے 115 اضافی اراضی ریکارڈ سینٹر قائم کیے ہیں ۔شہریوں کو دروازے پر ڈیجیٹل لینڈ سروسز مہیا کرنے کیلئے 20 موبائل وینز فراہم کی گئیں ، تارکین وطن کو سفارتخانوں کے ذریعے زمین کا ریکارڈ فراہم کرنے کی سہولت کی منظوری دی گئی ہے ۔حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا اور اس کے انتظام کیلئے کام بھی شروع کر دیا گیا ۔آن لائن فرد کے اجراءاور زمین سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے سرکاری فیسوں کی آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے جو کہ اپنی نوعیت کا نہایت شاندار منصوبہ ہے ۔

حکومت نے کسانوں کا خاص خیال کرتے ہوئے قرض کے حوصل میں آسانیاں فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے تمام بینکس کو زمین کے ڈیجیٹل ریکارڈ تک رسائی کی منظوری دی تاکہ وہ قرض کیلئے فرد کا بھی اجراءکر سکیں ۔پنجاب میں شہری زمینوں کے ریکارڈ اور نقشوں کو بھی ڈیجٹیل کیا گیا ۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ کو سیلاب سے بچانے کیلئے زمین حاصل کر لی گئی ہے جبکہ سی پیک کے مغربی کوریڈور کی تعمیر کیلئے 4018 کنال 9 مرلے زمین ، موزہ پخیل ، کچا ، محمد یار والا ، نور ہاشم شاہ والا ، دوھپ سڑی ، ہندال والا اور میانوالی میں حاصل کی گئی ۔مظفرگڑہ سے ڈی جی خان روڈ قریشی بائی پاس کی تعمیر منصوبہ بھی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…