عمران خان کا شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنانے کا فیصلہ غلط ثابت،بات استعفے تک جا پہنچی

11  جولائی  2019

کراچی ،لاہور (آن لائن) اکبرایکسپریس  ٹرین حادثے پر سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے ٹرین حادثے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ و افسوس

کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت ملی ہے تب سے 10 سے زائد بڑے حادثے ہوچکے ہیں، پہلے اتنے حادثے نہیں ہوتے تھے اب کیوں ہو رہے ہیں اسکی تحقیقات کرائی جائے۔وزیرٹرانسپورٹ نے کہا شیخ رشید صاحب خدا کا واسطہ ہے وزارت چھوڑدیں آپ کی وجہ سے حادثے ہو رہے ہیں، شیخ رشید مزید ریلوے کے وزیر رہے تو ریلوے پشاور میٹرو جیسا منظر دینے لگے گا۔ ان کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب اپنے چپڑاسی سے وزارت واپس لیں اور کسی دوسرے کو وزیر بنائیں۔دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے دریں اثنا وزیر ریلوے شیخ رشید سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن کنول لیاقت نے جمع کروائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایکسپرس حادثے میں 11 قیمتی جانوں کا ضیاع اور 60 سے زائد زخمی ہوئے، حادثہ وزیر ریلوے کی لاپرواہی اور محکمہ سے غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئے دن ہونے والے حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں، بصورت دیگر وفاقی حکومت وزیر موصوف سے فی الفور وزارت واپس لے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…