ماہرہ خان دیارغیر میں گزرا ماضی یاد کرکے جذباتی ہوگئیں

3  جولائی  2019

لاس اینجلس(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان لاس اینجلس میں گزارے گئے دنوں یاد کرکے جذباتی ہوگئیں۔اداکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے ہیں اور خوب داد سمیٹی ہے۔

تاہم ماہرہ کو یہ مقبولیت اتنی آسانی سے نہیں ملی بلکہ انہوں نے یہ سب حاصل کرنے کے لیے کافی جدوجہد کی ہے۔فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ماہرہ خان نے عام لوگوں کی طرح لاس اینجلس میں قیام کے دوران اپنی تعلیم کا خرچہ پورا کرنے کے لیے ملازمت کی۔ ماہرہ خان نے لاس اینجلس کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے ماضی میں گزارے گئے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا اس جگہ جاتے ہوئے بہت عجیب احساس ہورہا ہے جہاں ایک وقت میں آپ کی زندگی گزررہی تھی۔ماہرہ خان نے کہا کہ وہ بس اسٹینڈ جہاں بیٹھ کر آپ بس کا انتظار کرتے تھے، وہ گلیاں جہاں آپ چلے تھے، وہ جگہ جہاں آپ نے پہلی نوکری کی تھی، وہ دکانیں جنہیں دیکھ کر آپ سوچتے تھے کہ کیا آپ کا چیک آپ کو وہ لباس دلا سکتا ہے۔ لاس اینجلس ہمیشہ میرے خوابوں کا شہر رہے گا، لاس اینجلس مجھے تم سے پیار ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان کراچی میں پیدا ہوئیں تھیں لیکن مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے انہوں نے لاس اینجلس کا رخ کیا جہاں انہوں نے اپنے اخراجات اٹھانے کے لیے جاب بھی کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…