انگلینڈ بھارت میچ میں بھارتی کھلاڑیوں کی سست بیٹنگ،قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ردعمل بھی سامنے آگیا

2  جولائی  2019

لندن(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے برمنگھم میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے مشکوک میچ پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا ماہرین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ورلڈکپ میں انگلینڈ اور بھارت کے میچ کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے لیکن اس بارے میں آئی سی سی حکام خاموش ہیں۔جب سرفراز احمد سے پوچھا گیا کہ بھارت میچ میں آل آؤٹ نہیں ہوا اور سوشل میڈیا پر بھی اس بارے میں بہت تنقید ہوئی تو سرفراز احمد نے جواب دیا کہ میں نے ان سب باتوں پر دھیان نہیں دیا، اتفاق سے میں نے میچ دیکھا مجھے لگا کہ اختتامی اوورز میں

انگلینڈ نے بہت اچھی بولنگ کی۔سرفراز احمد نے تنازع میں الجھنے کے بجائے باونسر کو ڈک کر دیا اور کہا کہ لوگ ٹی وی دیکھ کر اپنی رائے قائم کر سکتے ہیں، میری نظر میں آخری اوورز میں انگلینڈ کی بولنگ کمال تھی اور ان کے بولرز نے مہارت سے صورتحال کو کنٹرول میں رکھا۔بنگلا دیش کی پاکستان کے خلاف آخری چار ون ڈے انٹرنیشنل میں جیت سے متعلق سوال پر کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بنگلا دیش اس ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلتی ہوئی آ رہی ہے، ہم اسے کسی بھی طرح آسان حریف تصور نہیں کرتے، انہیں ہرانے کے لیے ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…