”مجھے خطرہ ہے میں اگر گرفتار نہ ہوا تو مجھے مروا دیا جائے گا“گرفتاری سے پہلے رانا ثناءاللہ کیوں خوفزدہ تھے؟جاوید چودھری کے انکشافات‎

2  جولائی  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ کے بارے میں معروف صحافی جاوید چودھری نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کہا کہ رانا ثناء اللہ آخری بار 13 مئی کو ہمارے پروگرام میں آئے تھے، معروف صحافی جاوید چودھری نے کہا کہ پروگرام کے بعد جب رانا ثناء اللہ رخصت ہو رہے تھے اس وقت انہوں نے مجھ سے کہا کہ یہ شاید آپ کے ساتھ میرا آخری پروگرام ہو، اس موقع پر جاویدچودھری نے اس کی وجہ پوچھی تو رانا ثناء نے جواب دیا کہ میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل رہا، مجھے خطرہ ہے میں اگر گرفتار نہ ہوا تو مجھے مروا

دیا جائے گا، اس موقع پر معروف صحافی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو صرف شک نہیں تھا بلکہ یقین تھا چنانچہ اسی لیے انہوں نے اپنے گارڈز بھی تبدیل کر لیے تھے اور سکیورٹی بھی بڑھا دی تھی اور اس تبدیلی سے ان کے اردگرد موجود تمام لوگ واقف تھے، لہذا کوئی شخص اینٹی نارکوٹکس فورس کے موقف سے اتفاق نہیں کرے گا۔ معروف صحافی نے کہا کہ یہ کیس بھی فیوچر میں نواز شریف کے ہائی جیکنگ کیس اور چودھری ظہور الٰہی کے خلاف بھینس چوری کا مقدمہ ثابت ہوگا‘ یہ گرفتاری ریاست اور حکومت دونوں کو اخلاقی لحاظ سے کمزور کردے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…