بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو اب کیا کچھ بتانا ہوگا؟، کسٹم ڈکلیریشن فارم کا نیا مسودہ جاری،بڑی پابندیاں عائد

25  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو ائیرپورٹس پر غیرملکی کرنسی، سونا اور سونے کے زیوارات، قیمتی پتھروں اور دیگر قیمتی سامان کی تمام تر تفصیل دینا ہوگی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون مک سے لوٹنے والے شہریوں کیلئے کسٹم ڈکلیریشن فارم کا نیا مسودہ جاری کردیا۔ایف بی آر نے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ممنوعہ سامان، آلات، سیٹلائٹ فون، زیورات، ہیرے جواہرات اور دیگر اشیاء و غیر ملکی کرنسی کی تفصیلات فراہم کرنا ضروری قرار دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فنانشل

ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط کے مطابق ایف بی آر نے یہ قوانین ایس آر جاری کر کے متعارف کروائے ہیں۔بین الااقومی سفر کرنے والوں مسافروں کو ائیرپورٹ پر ایک فارم بھرنا ہو گا، اس فارم میں سونے کے زیورات، ہیرے و قیمتی پتھر، غیر ملکی کرنسی اور سٹیلائٹ فون کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔اگر ائیرپورٹ پر مسافر یہ تفصیلات فراہم نہ کر سکیں تو سفر کے 7 روز کے اندر یہ تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی ہو گا۔ بین الاقوامی مسافروں کو 7 روز میں کیے گئے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات بھی دینا ہوگی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…