ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کوشش ناکام چیئرمین سینیٹ کی کرسی کو پیدا شدہ خطرہ ٹل گیا(ن )لیگ کی عدم دلچسپی صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوششوں کے آڑے آگئی

24  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کرسی کو پیدا شدہ خطرہ ٹل گیا،مسلم لیگ (ن )کی عدم دلچسپی صادق سنجرانی کو ہٹانے کی کوششوں کے آڑے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی پاکستان مسلم لیگ (ن )کو صادق سنجرانی کو ہٹانے پر آمادہ کرنے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے مریم نواز سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کی فوری تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی۔ مریم نواز نے بلاول کو جوابی مشورہ دیا کہ پیپلزپارٹی ایسا چاہتی ہے تو تجویز کل جماعتی کانفرنس میں پیش کرے۔۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن موجودہ صورتحال میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کو سودمند نہیں سمجھتی۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی کوششوں میں حصہ دار نہ بننے کی تصدیق کردی۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن نے اب تک چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی کبھی بات نہیں کی۔ مشاہد اللہ خان نے کہاکہ ہمیں ذاتی طور پر صادق سنجرانی سے کوئی مسئلہ نہیں، وہ ایوان بہتر انداز میں چلا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ساتھ چیئرمین سینیٹ کا رویہ بہترین ہے، توکیوں ان کو تبدیل کریں؟ ۔مشاہد اللہ خان نے کہاکہ بلاول بھٹو نے مریم،نواز سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے معاملہ پر بات کی تھی مگر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…