ایران کیساتھ جنگ ہوئی تو کیا ہو سکتا ہے؟ امریکی صدر نے خوفناک صورتحال سے آگاہ کر دیا

23  جون‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک حتی الامکان ایران کے ساتھ جنگ چھیڑنے سے بچنا چاہتا ہے۔ اگر جنگ ناگزیر ہو گئی تو اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر قتل عام ہو گا۔امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے کوئی پیشگی شرائط نہیں۔صدر ٹرمپ نے ایران کو مخاطب کر کے کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں حاصل کر سکتا۔ اگر آپ بات

چیت کرنے پر آمادہ ہیں تو یہ اچھا ہے، بات چیت سے طویل عرصے سے تباہی سے دوچار آپ کی معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر کچھ گڑ بڑ ہوتی ہے تو ہمارے لڑاکا طیارے فورا فضا میں ہوں گے۔ اس کے بعد معاملات وہاں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں سے واپسی کا کوئی امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ تیار ہے مگر اسے میری منظوری اور اجازت کی ضرورت ہے۔ ہمارے ہاں کوئی گرین لائن نہیں۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…