شعیب ملک کی گروپنگ کرنے کی خبریں عام پھر بھی سلیکشن کیوں کی گئی؟بڑے سوال اُٹھادیئے گئے

22  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں کرکٹ ٹیم میں مبینہ گروپنگ اور ٹیم سلیکشن کیخلاف رٹ دائر کر دی گئی۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلال فاروقی ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ہزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو ریلوکٹا کہا،وزیراعظم کے بیان کے مطابق پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی۔ درخواست میں کہاگیاکہ شعیب ملک کی گروپنگ کرنے کی خبریں عام پھر بھی سلیکشن سمجھ سے بالاترہے۔ میں کہاگیاکہ موجودہ ورلڈ کپ ٹیم میں گروپنگ کی خبروں پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں کہاگیاکہ شعیب اختر،راشدلطیف اور محمد وسیم کو عدالتی معاونت کے لیے طلب کیا جائے۔درخواست میں کہاگیاکہ عدالت سلیکشن کمیٹی سے ٹیم سلیکشن کا طریقہ کار طلب کرے۔درخواست کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے خلاف وزیراعظم کو کارروائی کا حکم دیاجائے۔درخواست میں پرنسپل سیکریٹری ٹووزیراعظم،سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پی سی بی فریق بنایاگیا جبکہ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کو بھی درخواست میں فریق بنایاگیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…