ایران اور ترکی کی مداخلت سے شامی بحران مزید پیچیدہ ہو ا‘ احمد ابو الغیط

12  جون‬‮  2019

قاہرہ(این این آئی)عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی کی بے جا مداخلت نے شام میں جاری بحران کو مزید طول دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شام کے لیے امریکی خصوصی ایلچی سے قاہرہ میں ملاقات کے دوران عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ

شام کی وحدت اور خود مختاری تمام عرب ممالک کا متفقہ مطالبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کے طول پکڑنے کئی اسباب ہیں مگر ایران اور ترکی کی مداخلت کلیدی سبب ہے جس نے شام کے بحران کو مزید پیچیدہ کیا۔ آج شام کا بحران دنیا کا سب سے بڑا بحران بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شام میں سیف زون کے قیام اور ادلب کے علاقے کے حوالیسے ترکی کی پالیسی سے شام کی صوبائی وحدت متاثر ہوئی ہے۔ ترکی کی مداخلت نے شام کی خود مختاری کو نقصان پہنچایا۔ اسی طرح شام کے مستقبل کے حوالے سے اسرائیلی مداخلت بھی نقصان دہ ثابت ہوئی۔ اب بھی اسرائیلی ریاست شام کے ایک بڑے رقبے پر قابض ہے۔عرب لیگ سیکرٹری جنرل کے ترجمان محمود عفیفی نے کہا کہ احمد ابو الغیط سے ملاقات کیدوران امریکی ایلچی جیمز جیفری نے شام کے بحران ، خطے اور عالمی صورت حال پر عرب لیگ کے ویڑن کے بارے میں جان کاری حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عرب لیگ اور امریکا شام میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے اور اعتدال اپوزیشن سمیت تمام قومی قوتوں کے اشتراک سے شام میں حکومت کی تشکیل کی تجویز سے متفق ہیں۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شام کے بحران کے حوالے سے عرب لیگ کا موقف واضح ہے۔ تمام عرب ممالک شام میں جاری بحران کے حل کے حوالے سے جنیوا اجلاس میں طے پائے نکات پرعمل درآمد پرزور دیتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…