عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کاپولیو کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار،پاکستان پر سفری پابندیاں عائد کردی گئیں 

3  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔عالمی ادارے کے مطابق پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام درست سمت میں کام نہیں کررہا۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے،

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت دوسرے شہروں میں 21 کیسز رپورٹ ہونا تشویش ناک ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں پولیو کا ٹائپ ون وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ کراچی کا وائرس پاکستان سے باہر ایران میں بھی پایا گیا ہے۔ادارے نے کہا کہ پاکستان کی عارضی سفری پابندیوں کو اس صورتحال میں برقرار رکھا جائے گا۔عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو ٹیم پر حملوں پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا۔پابندی کے باعث بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا جبکہ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو پولیو ویکسینشن لازمی کرانا ہو گی۔بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے پولیو ویکسینیشن کا سرٹیفکیٹ پاس رکھنا لازمی قرار دیا گیا اس کے علاوہ بیرون ملک سے واپسی پر بھی پاکستانیوں کو پولیو ویکیسینین کروانی ہوگی۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان میں پولیو کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سفری پابندیوں میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔عالمی ادارے کے مطابق پاکستان میں انسداد پولیو پروگرام درست سمت میں کام نہیں کررہا۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا خطرہ بڑھ رہا ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت سمیت دوسرے شہروں میں 21 کیسز رپورٹ ہونا تشویش ناک ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…