بھارت نے پہلی مرتبہ فروری میں جھڑپوں کے دوران پاکستان سے شکست کھانے کا اعتراف کر لیا

30  مئی‬‮  2019

نئی دہلی(سی پی پی )بھارت نے پہلی مرتبہ فروری میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران پاکستان سے شکست کھا جانے کا اعتراف کر لیا،بھارتی فضائی ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے مگ 21 اور ایس یو 30 جنگی طیارے پاکستان کے جنگی طیاروں کا مقابلہ نہیں کر پائے تھے اور بھاگنے پر مجبور ہو گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جے ایف 17 اور ایف 16 طیاروں سے کھائی ماربھارت اب تک نہ بھول پایا ہے۔بھارتی فضائی ماہرین نے پہلی مرتبہ پاکستان کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کی شکست کا باقاعدہ اعتراف کیا ہے۔ بھارتی فضائی ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ فروری میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے پاکستان کے جنگی طیاروں کا مقابلہ نہیں کر پائے تھے۔پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کا پیچھا کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا۔بھارتی طیارے پاک فضائیہ کے طیاروں کو چکمہ دینے کی کوشش کرتے رہے اور اس دوران کوئی بھی جوابی فائر نہیں کر پائے۔ جوابی فائر نہ کر پانے کے باعث ہی بھارتی جنگی طیارے نشانہ بنے۔ جبکہ جو طیارے جان بچانے میں کامیاب ہوئے، وہ بمشکل پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کے نشانے پر آنے سے بچ پائے۔ بھارتی فضائی ماہرین نے مزید اعتراف کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ میں صلاحیت ہی نہیں تھی کہ وہ پاک فضائیہ کا مقابلہ کر پاتے۔اسی باعث اب بھارت نے پاکستان کیخلاف اسرائیل سے جدید جنگی ہتھیار خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی فضائیہ نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پاکستان کی فضائیہ کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

اسی لیے اب بھارت نے اپنے سب سے جدید جنگی طیارے ایس یو 30 کو اسرائیلی ساختہ جدید فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے روسی ساختہ طیاروں ایس یو 30 کیلئے اسرائیلی ساختہ ڈربی ائیر ٹو ائیر میزائل خریدے جائیں گے۔بھارت اپنے سب سے جدید جنگی طیارے ایس یو 30 کو ان اسرائیلی میزائلوں سے لیس کرکے پاکستان کی فضائیہ پر برتری حاصل کرنا چاہتی ہے۔ جبکہ بھار ت کی جانب سے چوتھی جنریشن والے جدید فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں کو بھی خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم اس حوالے سے دفاعی ماہرین کہتے ہیں کہ بھارت صرف جنگی طیاروں اور ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرکے پاکستان کی فضائیہ پر برتری حاصل نہیں کر سکتا۔ پاکستان فضائیہ کے پائلٹس اور ماہرین کوبھارتی فضائیہ پر مہارت کے معاملہ میں برتری حاصل ہے۔ بھارتی فضائیہ مہارت کے معاملے میں پاکستان فضائیہ کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…