بھارتی فضائیہ کا طیارہ خوفناک حادثے کا شکار

9  مئی‬‮  2019

ممبئی(سی پی پی )بھارتی فضائیہ کا اے این-32 طیارہ پرواز بھرنے کے دوران خرابی کے باعث ممبئی ایئرپورٹ کے رن وے کی دیوار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 50سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے مصروف ترین چترا پتی شیوا جی مہاراج ایئرپورٹ کے رن وے پر بھاتی فضائیہ کا طیارہ خراب ہو گیا جس کی وجہ سے 50سے زائد پروازیں متاثر ہوگئیں اور ایئرپورٹ لابی میں مسافروں کا ہجوم جمع ہو گیا۔ایئرپورٹ میں پھنسے مسافروں میں بڑی تعداد بچوں، بزرگوں اور خواتین کی بھی ہے، سول ایوی ایشن کا عملہ طیارے کی خرابی دور کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے بصورت دیگر طیارے کو گھسیٹ کر رن وے سے ہٹایا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی 20 منٹ تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے باعث 1500 سے زائد مسافر لابی میں پھنس گئے ہیں، مسافروں نے عملے کے غیر پیشہ ورانہ رویے پر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ بھارتی ایئر فضائیہ اپنے طیارے کی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے مسافروں سے معذرت کی ہے۔ طیارہ بنگلورو جانا تھا تاہم پرواز بھرنے کے وقت طیارے رن وے پر دوڑتے ہوئے ٹیکنیکل خرابی کے باعث ایئرپورٹ باونڈری سے ٹکرا کر رک گیا اور پھر اسٹارٹ نہیں ہوسکا۔ طیارے کی مرمت کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…