بلدیاتی بل پرمسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف میں شدید اختلافات،طارق بشیر چیمہ، چوہدری مونس الٰہی اور کامل علی آغا کھل کر سامنے آگئے،جہانگیر ترین نے ایک بارپھر بڑا کام کردکھایا

5  مئی‬‮  2019

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ق) نے پنجاب کی کمیٹیوں میں نمائندگی نہ ملنے پر تحفظات کا اظہار کر دیا، تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین نے آئندہ حکومتی معاملات میں (ق) لیگ کو مشاورت کی یقین دہانی کرادی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بلدیاتی بل کے لیے حکومت پنجاب کی کسی کمیٹی میں

مسلم لیگ (ق) کو نمائندگی نہیں دی گئی اور نہ ہی ان سے مشاورت کی گئی لیکن اس کے باوجود (ق) لیگ نے بل کی حمایت کی جس کے حقائق اب سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، چوہدری مونس الٰہی اور کامل علی آغا نے پارٹی اجلاس میں بل کی شدید مخالفت کی اور اس کے علاوہ (ق) لیگ کی بڑی تعداد میں رہنما بلدیاتی بل کے خلاف تھی لیکن پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی قیادت کو بل کی حمایت پر آمادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتحادی ہیں ہمیں یہ بل منظور کروانا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) نے بل پاس ہونے کے بعد اپنے تحفظات سے حکومت کو آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ بل منظور ہونے سے پہلے اس لیے خاموشی اختیار کی تاکہ بلیک میلنگ کا الزام نہ لگے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین نے آئندہ حکومتی معاملات میں مسلم لیگ (ق) کو مشاورت کی یقین دہانی کرادی ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیرترین نے آئندہ حکومتی معاملات میں (ق) لیگ کو مشاورت کی یقین دہانی کرادی۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بلدیاتی بل کے لیے حکومت پنجاب کی کسی کمیٹی میں مسلم لیگ (ق) کو نمائندگی نہیں دی گئی اور نہ ہی ان سے مشاورت کی گئی لیکن اس کے باوجود (ق) لیگ نے بل کی حمایت کی جس کے حقائق اب سامنے آگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…