تاجر براداری رمضان کے مہینے میں عوام الناس کو اشیائے ضرورت ارزاں نرخوں پر فراہم کرکے اْن کی مشکلات کم کرے : لاہور چیمبر

26  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران عوام الناس کو اشیائے خورد و نوش اور دیگر اشیائے ضرورت ارزاں نرخوں پر فراہم کرکے اْن کی مشکلات کم کرے۔ انہوں نے حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سہولیات دے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں ایک دوسرے کا

خیال رکھنے کا درس دیتا ہے، کم وسائل والے لوگوں کا خیال رکھنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہذا انہیںسہولیات فراہم کرنے کے لیے جہاں تک ممکن ہو تاجر برادری اپنا منافع حتی المقدور حد تک کم کردے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں دالوں، گھی، کوکنگ آئل، پھلوں و سبزیوں کی ارزاں نرخوں پر فراہمی سے کم آمدن والے لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی۔ انہوں نے لیسکو پر بھی زور دیا کہ وہ بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…