بھارت میں ریلوے اسٹیشنوں اور اہم مندروں کو بم سے اْڑانے کی دھمکی،دھماکے کب کئے جائیں گے، تاریخیں بتادی گئیں، پورے ملک میں خوف و ہراس

25  اپریل‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) سری لنکا میں ہونیوالے خوفناک دھماکوں کے بعد بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ریلوے اسٹیشن سمیت دیگر کئی ریلوے اسٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمکی میں کہا گیا کہ 13 مئی کو دھماکے کیے جائیں گے اور ایسا نہ ہوسکنے پر 16 مئی کو کاشی وشوناتھ مندر اور دہلی میں موجود اہم مندروں کو اڑایا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی ایک خط کے ذریعے دی گئی ہے جو محکمہ ڈاک کے ذریعے شاملی ریلوے اسٹیشن ماسٹر کو بھیجا گیا۔ میڈیا کے

مطابق خط ہندی میں ہاتھ سے تحریر کیا گیا۔ڈی جی پولیس او پی سنگھ کے حوالے سے خط کی تحقیقات اے ٹی ایس کے حوالے کردی گئی، جب کہ محکمہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔ بھارتی ریلوے اسٹیشنوں کو ملنے والی دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی جب پورے ملک میں لوک سبھا کے انتخابات ہورہے ہیں۔ ان انتخابات کے تین مراحل مکمل ہوچکے ہیں،یاد رہے کہ سری لنکا میں اتوار کے دن ایسٹر کے موقع پر ایک ساتھ کئی گرجا گھروں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 321 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…