علیم خان کی مشکلات میں مزید اضافہ، نیب حکام نے اپنے چیئرمین سے ایسی درخواست کردی کہ پی ٹی آئی رہنما کے پسینے چھوٹ گئے

23  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)نیب نے علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔ نیب نے پی ٹی آئی رہنما علیم خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی ہے۔ نیب کی جانب سے خط چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی منظوری کی بعد لکھا گیا ہے۔نیب نے خط میں موقف اختیار کیاہے کہ علیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنیوں کی تحقیقات چل رہی ہیں۔ علیم خان 30 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔علیم خان کو

بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔واضح رہے کہ علیم خان رواں سال 6فروری سے نیب کی حراست میں ہیں۔ نیب نے اس وقت کے صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کو آف شور کمپنیوں کے اسکینڈل میں گرفتار کر کے نیب کی حوالات منتقل کیاتھا اور نیب نے علیم خان سے 5 آف شور کمپنیوں سے متعلق سوالات کیے۔ علیم خان 18 میں سے صرف 3 سوالات کے ہی جواب دے سکے۔ نیب نے غیر تسلی بخش جوابات کے بعد علیم خان کو گرفتارکیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…