الٹی گنتی شروع!اسد عمرآئی ایم ایف پیکیج ملنے کے بعد نہیں بلکہ پہلے ہی فارغ،وہ ابھی تک کیوں ٹکے ہوئے ہیں؟ معروف صحافی عارف نظامی کے سنسنی خیز انکشافات

16  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اسد عمر سے آئی ایم ایف پیکیج ملنے سے قبل وزیر خزانہ کے عہدے کا قلمدان واپس لے لیا جائیگا،کیونکہ حالات کافی خراب ہو گئے ہیں ، جو حکام آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونیوالی میٹنگ میں شریک تھے وہ کہتے ہیں کہ

اسدعمر کا طرز عمل ایسے لگ رہا تھا جیسے پاکستان آئی ایم ایف کو قرض دے رہا ہے ،جس کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پیکیج میں بھی بہت ساری پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں ۔ آئی ایم ایف کا وہ وفد جو رواں ماہ پاکستان آرہا تھا وہ اب اگلے ماہ اسلام آباد پہنچے گا ۔ آئی ایم ایف کا پیکیج اب بجٹ کے بعد ملے گا،عالمی مالیاتی ادارے نے پہلے کہا تھا کہ گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھائیں اب انہوں نے یہ مطالبات بھی رکھ دئیےہیں کہ اوگرا کو آزاد کیا جائے اور سبسڈیز ختم کریں،سٹیٹ بینک کی اٹارنی کو حقیقی بنائیں۔اس کے علاوہ سی پیک کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں ۔ کون سے پراجیکٹ پر کتنے پیسے خرچ ہوئے؟پاکستا ن کے نیو کلیئر پروگرام پر کتنے اخراجات آئے ؟چین کیساتھ بنائے جانے والے جے ایف تھنڈ ر کا کیا معاہدہ ہے ؟امریکہ بھارت کی زبان بول رہا ہے ، ہمارا اعتماد کا فقدان اتنا ہے کہ آئی ایم ایف والوں نے کہا ہے کہ جو بجٹ بنایا ہے ،ہم دیکھیں گے پھر منظوری دینگے ،عمران خان خود اسد عمر سے تنگ ہیں وہ روزانہ میٹنگز کر رہے ہیں کہ وہ کیا کریں ؟اب مسئلہ ہے کہ اسد عمر کا متبادل کون ہے ؟ان کا متبادل نہ ہونے کی وجہ سے وہ ابھی تک ٹکے ہوئے ہیں۔پروگرام کے میزبان نے کہا کہ عمر ایوب کا نام بھی سامنے آرہا ہے۔

شوکت ترین  اس حالات میں سامنے آنے کو تیار نہیں ،عمران خان کواسد عمر کو سوچ سمجھ کر رکھنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ہمیں پہلے ہی آئی ایم ایف کے پاس چلے جانا چاہئے تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جارہا ۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…