’’می ٹو‘‘ مہم میں ایک اور بڑے نام کا اضافہ

15  اپریل‬‮  2019

نیویارک (این این آئی) ہراساں کرنے کے خلاف دنیا بھر میں چلنے والی’’ می ٹو‘‘ تحریک کے بعد متعدد معروف اداکاراؤں نے آگے آکر اس حوالے سے پیش آنے والے مختلف واقعات بتائے۔اب اس میں ایک اور بڑے نام کا بھی اضافہ ہوگیا ہے جو پریانکا چوپڑا ہیں۔پریانکا چوپڑا نے

ایک کانفرنس کے دوران اعتراف کیا کہ انہیں بھی اپنے کیرئیر کے دوران ہراساں کیے جانے کے تجربے کا سامنا ہوا۔ نیویارک میں ہونے والے ایونٹ کے دوران می ٹو تحریک کے اثرات کے سوال پر 36 سالہ پریانکا چوپڑا نے کہاکہ خواتین کو ہراساں کرنا معمول بن چکا تھا، مگر اب ہم ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں، لوگوں کے پاس اب ہمیں چپ کرانے کی طاقت نہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا کبھی انہیں ہراساں کیا گیا تو ان کا کہنا تھااس کمرے میں موجود ہر ایک کو ممکنہ طور پر کبھی نہ کبھی اس طرح کے واقعے کا سامنا ہوا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بھی ہراساں کیا گیا مگر اب خواتین اتنی بہادر ہوگئی ہیں کہ وہ آگے آکر اپنی مشکل کو بیان کرسکتی ہیں۔تاہم انہوں نے اس واقعے کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔بولی وڈ سے ہولی وڈ میں قدم جمانے والی اداکارہ نے کہاہمارے پاس ہمیشہ سے آواز تھی، مگر کوئی سنتا نہیں تھا، مگر اب اگر میری کوئی کہانی ہو تو مجھے نہیں لگتا کہ اب ہم تنہا ہوں گی اور میں اسے بتانے پر شرمندہ بھی نہیں ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…