ورلڈ کپ 2019 کیلئے آسٹریلیا کی جانب سے پہننے جانے والا یونیفارم منظر عام پر آگیا

10  اپریل‬‮  2019

سڈنی (این این آئی)ورلڈ کپ 2019 کیلئے آسٹریلیا کی جانب سے پہننے جانے والا یونیفارم منظر عام پر آگیا ۔آسٹریلوی خبر رساں ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ماضی میں جیتے گئے ورلڈ کپ سے متاثر اس لباس سے آسٹریلیا کے مداحوں میں ماضی جیسے

جذبات دوبارہ ابھارنے کی کوشش کی گئی ہے۔لباس میں روایتی پیلے رنگ میں ہرے رنگ کو شامل کیا گیا ہے جس کا کالر کھلا رکھا گیا ہے۔اے ایس آئی سی ایس کی جانب سے کٹ کے ماڈل کے طور پر گلین میکس ویل کو پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی مسلسل 2 سیریز میں کامیابی سے ٹیم کے مداحوں میں ایک نئی امید پیدا ہوگئی ہے کہ لارڈز کے میدان سے ٹرافی ایک مرتبہ پھر ان کے گھر آئے گی۔آسٹریلیا نے حال ہی میں بھارت کو 2۔3 سے سیریز میں شکست دی تھی ،پاکستان سے کھیلی گئی سیریز میں انہوں نے 0۔5 سے وائٹ واش کیا تھا۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے ورلڈ کپ میں کھیلنے والے15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائیگا۔اعلان کیا گیا اسکواڈ برسبین میں پری ورلڈ کپ کیمپ میں اکھٹے ہوکر نیوزی لینڈ کے خلاف تین پریکٹس میچز کھیلے گا۔بعد ازاں آسٹریلیا کی ٹیم یکم جون کو افغانستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…