میرا دور ختم نہیں ہوا ،ابھی تو میں نے ابتدائی کی ہے : اداکارہ میرا

22  مارچ‬‮  2019

لاہور( این این آئی)اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ اپنے کرئیر میں بہترین کام کر چکی ہوں لیکن اداکارہ ریشم اور ریما نے میرے کام کی تعریف کی بجائے ہمیشہ بلا وجہ تنقید ہی کی ہے ، میرے نزدیک دونوں اداکاراؤں کی کوئی اہمیت نہیں اور جس طرح دونوں مجھے عزت دیتی ہیں جواب میں میری جانب سے بھی اسی طرح کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے میری تنقید کے پیچھے کیا مقاصد ہیں مجھے ان کا قطعاً کوئی علم نہیں لیکن ان کے اس اقدام کی کوئی بھی

تعریف نہیں کرتا۔ میرا نے کہا کہ جاوید شیخ ،شان ، عجب گل، ہمایوں سعید، بابر علی اپنے کام کی وجہ سے فلم انڈسٹری کے بڑے نام ہیں اور لوگ آج بھی ان کا کام پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہدایتکار ہ سنگیتا کہ فلم ’’ڈریم گرل ‘‘کی کہانی میری زندگی پر مشتمل نہیں تھی تاہم اس میں کچھ کچھ باتیں ایسی ضرور تھیں جن کا میری زندگی سے تعلق تھا۔میرا نے کہا کہ ابھی میرا دور ختم نہیں ہوا بلکہ اگر میں یہ کہوں کہ ابھی تومیں نے ابتدا ء کی ہے تو یہ غلط نہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…