ملکی معیشت کے استحکام میں اوور سیز پاکستانیوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے‘ چوہدری وسیم اختر

20  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی)وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن(او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام اور پائیداری میں اوور سیز پاکستانیوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے، او پی سی نے محض 175 ایام میں 77 شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے 34 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی پراپرٹی واگزار کروا کر اوور سیز پاکستانیوں کے حوالے کر دی ہے،مجموعی طور پر 5823

شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے جو کمیشن کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے او پی سی کی قابل ذکر کارکردگی، نمایاں اعداد گراف، مستقبل کے اہداف اور دیگر امور سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اوور سیز پاکستانیوں کی ہر ممکن خدمت اور فلاح و بہبود کیلئے کمربستہ ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کمیشن کو مزید فعال بنانے کیلئے بورڈ اجلاس میں متعدد اقدامات کی منظوری بھی دی ہے۔ چوہدری وسیم اختر نے مزید بتایا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی میں اوور سیز پاکستانیوں کے20 کروڑ مالیت کے 74 پلاٹ اور 102 گھروں کے معاملات کو طے کیا گیا ہے۔ مزیدبرآں 50.8 ملین روپوں کا چیک برطانیہ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد کے حوالے کرنے کے علاوہ شارجہ میں مقیم اوور سیز پاکستانی کی120ملین روپوں کی پراپرٹی بھی واگزار کروائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…