یہ مارکیٹ جلد ہی ہول سیل مارکیٹ کی شکل اختیار کر جائے گی ‘‘ وفاقی حکومت نے عوام کو اب تک کی بڑی خوشخبری سنادی ؟

15  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ڈیٹا ایکسچینج پورٹل کا افتتاح کر دیا ۔ ایم ڈی سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی عابد لودھی کے مطابق سی پی پی اے ڈیٹا ایکسچینج پورٹل کے زریعے پاور سیکٹر دے متعلق ڈیٹا کو ایک سسٹم پر لایا گیا ہے ۔ عابد لودھی نے کہاکہ پورٹل کے زریعے الیکٹرانک ڈیٹا شیئرنگ ہو سکے گی ۔

عابد لو دھی نے کہاکہ پورٹل کے زریعے ہول سیل مارکیٹ مین بجلی کی خریدو فروخت بھی ہو سکے گی ۔ایم ڈی سی پی پی اے نے بتایا کہ سی پی پی اے ڈیٹا پورٹل بجلی پیداواری ترسیلی اور تقسیمی اداروں کو آپس مین منسلک کر دیگا۔بعد ازاں وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ڈیٹا ایکسچینج پورٹل کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد پاکستان کی توانائی مارکیٹ ہول سیل توانائی مارکیٹ میں تبدیل ہو گی ۔عمر ایوب نے کہا کہ پاور سیکٹر کے اداروں کی خرابیاں دور کر رہے ہیں ، ہم مجموعی بجلی پیداوار میں 30فیصد بجلی متبادل ذرائع سے پیدا کرنے کی پالیسی بنا رہے ہیں ۔عمر ایوب نے کہاکہ توانائی کی قلت معاشی مسائل کو جنم دیتی ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ درآمدات اور بر آمدات کے فرق نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے جبکہ ریونیو کمی نے مالی خسارے کو جنم دیا ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں نیٹ میٹرنگ کوفروغ دینگے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت کا حجم 300ارب ڈالر ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ اگر ہم ان فارمل معیشت کو بھی شامل کر لیں تو معیشت کا حجم 600ارب ڈالر تک پہنچ جاتا ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ اتنی بڑی معیشت کیلئے توانائی کی ضروریات بڑھیں گی ۔انہوںنے کہاکہ اگلے چند ہفتوں میں مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر شروع ہو جائے گی ۔عمر ایوب نے کہاکہ ہماری بجلی ترسیل کی مارکیٹ دس سے پندرہ ارب ڈالر کی ہے ۔عمر ایوب نے کہاکہ پاور سیکٹر کے ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں بھاری سرمایہ کاری درکار ہے ۔عمر ایوب نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن سسٹم میں بہتری اور بجلی چوری روک تھام سے تین ماہ میں 40 ارب روپے بچت ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…