جنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے لیبر کوٹہ میں 43فیصد اضافہ،ماہانہ آمدنی کم از کم دو ہزار ڈالر ز،بڑی خوشخبری سنادی گئی

8  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مدثر چیمہ نے کہا ہے کہ ماضی میں کبھی پاکستانی لیبر کا کوٹہ اتنا نہیں بڑھا جتنا سفیر پاکستان کی کوششوں سے گزشتہ دو سالوں میں اضافہ ہوا ہے ،اضافے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی شہری جنوبی کوریا جیسے ترقی یافتہ ملک میں قانونی روزگار حاصل کرسکیں گے جہاں ماہانہ آمدنی دو ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہوتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے لیبر کوٹہ میں گزشتہ دو سالوں میں 43فیصد اضافے میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی شفیق حیدر کی کوششوں کے اعتراف میں پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کے صدر مدثر چیمہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدثر چیمہ نے کہا کہ ماضی میں کبھی پاکستانی لیبر کا کوٹہ اتنا نہیں بڑھا جتنا سفیر پاکستان کی کوششوں سے گزشتہ دو سالوں میں اضافہ ہوا ہے اس اضافے کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانی شہری جنوبی کوریا جیسے ترقی یافتہ ملک میں قانونی روزگار حاصل کرسکیں گے جہاں ماہانہ آمدنی دو ہزار ڈالر کے لگ بھگ ہوتی ہے۔مدثر چیمہ نے کہا کہ جنوبی کوریا میں قانونی روزگار کے حصول سے پاکستان کے امیج میں بھی بہتری آئیگی جبکہ جنوبی کوریا میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد بڑھنے سے جنوبی کوریا اور پاکستان کے تعلقات میں بھی بہتر پیدا ہوگی۔اس موقع پر سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی کوریا میں مقیم پاکستانی ہمارے سفیر ہیں اور جتنا اچھا یہ پاکستانی جنوبی کوریا میں کام کریں گے اور قانون کی پاسداری کریں گے اتنا ہی پاکستان کا اس ملک میں نام روشن ہوگا، سفیر پاکستان نے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کوریا کی خدمات بھی قابل قدر ہیں جس کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ،

خاص طور پر پاکستان کی امیج بلڈنگ کیلئے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کا کردار قابل تعریف ہے۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے صدر مدثر چیمہ اور ان کی ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔کمیونٹی ویلفیئر اتاشی شفیق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنوبی کوریا کیلئے لیبر کوٹے میں اضافے کیلئے کئی سالوں سے کوششیں کررہے تھے جنوبی کوریا کی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے سفیر پاکستان کی کوششوں کو آنر کیا اور ہمارے لئے لیبر کوٹے میں اضافہ کیا اور ہم اپنی کوشش جاری رکھیں گے تاکہ مستقبل میں بھی پاکستان کیلئے لیبرر کوٹے میں اضافہ ممکن ہوسکے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…