سعودی کابینہ نے غیر ملکیوں کیلئے نئی ویزہ پالیسی کی منظوری دے دی،تفصیلات جاری

4  مارچ‬‮  2019

ریاض(این این آئی) سعوی عرب کی کابینہ نے کھیلوں کی تقریبات اور کانسرٹس میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کی منظوری دے دی۔مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ دنیا میں تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ اپنی معیشت میں تبدیلی لانے اور اپنے معاشرے کو کھولنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ریاست کی جانب سے پہلے رہائشی ورکرز، کاروباری مسافروں اور زائرین کے لیے محدود ویزے تھے جبکہ زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کے لیے خصوصی ویزا دیا جاتا تھا۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے اقتصادی اصلاحات کا مقصد ریاست میں سیاحت پر مقامی سمیت غیر ملکیوں کی جانب سے خرچ رقم کو بڑھانا ہے۔واضح رہے کہ ان کا مقصد سیاحت کو 2015 میں 27 ارب 90 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 2020 میں 46 ارب 60 کروڑ ڈالر تک کرنا ہے۔محمد بن سلمان کے اصلاحتی ایجنڈے کے طور پر ملک میں تقریباً 40 سال بعد سنیما پر پابندی ختم ہوئی، مغربی پاپ اسٹارز کی پرفارمنس کے ساتھ میوزک کنسرٹس کی اجازت دی گئی اور بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔اس کا مقصد بیرون ملک سے سیاحوں کی آمد کو بڑھانا تھا، جسے صرف قدامت پسند سوچ رکھنے والے اور بیوروکریسی کی جانب سے بلاک کیا ہوا تھا۔علاوہ ازیں عرب نیوز نے گزشتہ ہفتے ہونے والے کابینہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ درخواست موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر سفارتخانے اور قونصلیٹ ویزا جاری کرنے کے مجاز ہوں گے۔ سعوی عرب کی کابینہ نے کھیلوں کی تقریبات اور کانسرٹس میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…