پچھلے 24گھنٹے میں پاکستان کی جانب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پاک فوج نے بارڈر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کردیا

3  مارچ‬‮  2019

راولپنڈی(این این آئی)ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مسلسل الرٹ اور چوکنا ہیں ،پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے یکم اور 2 مارچ کی درمیانی شب مختلف مقامات پر فائرنگ کی، بھارت نے رات کونیزہ پیر، جندروٹ اور باغسرسیکٹر پر وقفے وقفے سے گولہ باری کی جب کہ پاک فوج نے

بھارتی گولہ باری کا بھرپور جواب دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کنٹرول لائن پر کسی حد تک سکون کا ماحول ہے، پچھلے چوبیس گھنٹے میں پاکستان کی جانب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ پاکستان کی مسلح افواج مسلسل الرٹ اور چوکنا ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار عبدالرب شہید کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ڈیرہ غازی خان میں ادا کردی گئی ہیں، شہیدکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…