بھارتی پائلٹ کی رہائی پر امریکہ کا ردِ عمل آ گیا

2  مارچ‬‮  2019

واشنگٹن ( وائس آف ایشیا )پاکستان سے بھارتی پائلٹ کی رہائی پر امریکہ کا ردِ عمل آ گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستان نے قیدی بھارتی پائلٹ ابھینندن کو رہا کیا جس پر اب مریکہ کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ نے بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کے پاکستان کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا مقدم کرتے ہیں۔اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں تحمل کا مظاہرہ کریں ،پاکستان اور بھارت مذید فوجی ایکشن کی طرف نہ بڑھیں۔ بدھ کو امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق  مائیک پومیو نے کہا کہ میں نے 26 فروری کو بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بات کی۔مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکہ خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔ مائیک پومپیو نے کہاکہ دونوں وزرائے خارجہ کو موجود کشیدگی فوراً کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا کہا۔ مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکہ پاکستان اور بھارت دونوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ مائیک پومپیو نے کہاکہ دونوں ملک ہر قیمت پر کشیدگی سے دور رہیں۔امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ دونوں وزرائے خارجہ براہ راست رابطے کو یقینی بنائیں۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت مذید فوجی ایکشن کی طرف نہ بڑھیں۔جب کہ امریکی صدر نے بھی گذشتہ روز کہا تھا کہ ہ امید ہے خطے میں جلد امن قائم ہو گا جب کہ خطے میں امن کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی،ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کشیدگی کا راستہ نہیں اپنائیں گے۔ ہمیں جو خبریں مل رہی ہیں اس سے لگتا ہے کہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی،ہمیں دونوں اطراف سے اچھی خبروں کی امید ہے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…