سندھ ہائی کورٹ نے کراچی پولیس چیف کو کام سے روک دیا

25  مئی‬‮  2015

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے 2 روز قبل عدالت کے احاطے میں نقاب پوش پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں صحافیوں پر تشدد پر کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو اور ڈی آئی جی کراچی جنوبی کو تاحکم ثانی کام سے روک دیا ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے ذوالفقارمرزا کی سیکیورٹی اور توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، سماعت کے دوران آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے اور دہشت گرد کارروائیاں کررہے ہیں، دو روز قبل عدالت عالیہ کے احاطے میں نقاب پوش پولیس اہلکاروں کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔فاضل جج نے آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ اگر سندھ ہائی کورٹ پر حملہ ہوا تو کیا انہیں فوج کو بلانا پڑے گا، ذوالفقارمرزا کےساتھ آنےوالے لوگ دہشت گرد تھے توانہوں نے کتنی گولیاں چلائیں، عدالت کے احاطے میں صحافیوں پر تشدد ہوتا رہا اور آپ لوگ سوتے رہے۔ آپ نے تو فون اٹھانا بھی ضروری نہیں سمجھا۔ اس سے پہلے بھی انہیں توہین عدالت کے نوٹسز جاری کئے جاچکے ہیں،

مزید پڑھئے:چین : خطرناک کر تب د کھانے والا امریکی جان کی بازی ہار گیا

ہمیں ایسا آئی جی نہیں چاہیئے جو عدالتوں کی توقیر نہ کر سکے، آئی جی سندھ حلف نامہ داخل کرائیں کہ فوٹیج میں نظر آنے والے تمام اہلکاروں کے نام عدالت کو پیش کئے جائیں گے۔ عدالت نے ایڈیشنل آئی جی ، ڈی آئی جی جنوبی اور ایس ایس پی جنوبی کو آئندہ احکامات تک کام سے روک دیا ہے۔ کیس کی مزید کارروائی منگل ہوگی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…