پاک بھارت جوہری جنگ کے خوفناک نتائج،زمین پر فصل نہیں اگے گی اور 90 فیصد آبادی قحط سالی سے مر جائے گی ،امریکی ماہر کے لرزہ خیز انکشافات

23  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت میں پوری دنیا دو ہفتوں میں جوہری دھویں کی لپیٹ میں آ جائیگی اور 90 فیصد آبادی بھوک سے ختم ہو جائیگی اور تہذیب ختم ہو جائے گی۔امریکی ماہر کے مطابق دنیا کی دو چھوٹی سی نیوکلیئر طاقتیں جن کے پاس ہیرو شیما پر گرائے گئے بم کے برابر چند سو چوہری ہتھیار ہیں

لیکن دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں دوسرے ممالک کو بھی اس کے غیر ارادی نتائج بھگنا پڑیں گے۔ امریکی ماہر نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں دنیا بھر میں دو ہفتوں میں جوہری بادل چھا جائیں گے اور 30 سے 50 میل کی بلندی تک فضا میں جوہری تابکاری سے امریکا تک میں کھڑی فصلیں سردی سے تباہ ہو جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ ایک اندازے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی صورت میں امریکا میں بیٹھا کسان کئی سالوں تک 10 سے 40 فیصد تک کپاس، گندم اور چاول سے محروم ہو جائیگا، پوری دنیا کے پاس صرف 60 روز کی خوراک باقی بچے گی۔امریکی ماہر کے مطابق دو جوہری ممالک کے درمیان جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے نیو کلیئر ونٹر کی صورت میں زمین پر فصل نہیں اگے گی اور 90 فیصد آبادی قحط سالی سے مر جائے گی اور انسانی تہذیب ختم ہو جائے گی۔ان کے بقول اس جنگ کے نتیجے میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہو گا نا تو وہ ممالک جن کے پاس نیوکلیئر ہتھیار نہیں ہیں اور نا ہی وہ ممالک جنہوں نے جنگ میں حصہ نہیں لیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت میں پوری دنیا دو ہفتوں میں جوہری دھویں کی لپیٹ میں آ جائیگی اور 90 فیصد آبادی بھوک سے ختم ہو جائیگی اور تہذیب ختم ہو جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…