لیجنڈ اداکارہ مدھو بالا کو گزرے50 برس گزر گئے

23  فروری‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی)60ء کے عشرے کی انتہائی خوبصورت اداکارہ اور ہندی سینما کی لیجنڈ مدھو بالا کو اس جہانی فانی سے رخصت ہوئے 50 برس بیت گئے۔1933 میں دہلی میں پیدا ہونیوالی ممتاز جہاں دہلوی نے فلم نگری میں قدم رکھا تو مدھو بالا کہلائیں اور سلور سکرین کو اپنے حسن کی چکاچوند اور مسحور کن اداکاری سے ایسا جگمگایا کہ ہر طرف ان کی دھوم مچ گئی۔فلم محل سے شہرت اور ناموری کا جو سفر مدھو بالا نے شروع کیا اس کا عروج تھا شہرہ آفاق فلم مغل اعظم جس کے بعد مدھو بالا صرف اداکارہ نہیں رہیں۔

بلکہ سینما کی تاریخ میں لیجنڈ کی حیثیت اختیار کر گئیں۔اپنی مختصر زندگی میں مدھو بالا نے چوبیس فلموں میں کام کیا جن میں سے زیادہ تر سپر ہٹ رہیں لیکن دلیپ کمار کیساتھ مدھو بالاکی جوڑی کو دیکھنے والوں نے بہت پسند کیا۔ان کی مشہور فلموں میں پرائی آگ، لال دوپٹہ،امرپریم، سنگار،نیکی اوربدی، دواستاد، چلتی کا نام گاڑی اورمسٹر اینڈ مسز 55 قابلِ ذکر ہیں۔مدھو بالا صرف 36 برس کی عمر میں23 فروری 1969 کو اس دنیا سے چل بسیں لیکن ان کی حسین مسکراہٹ آج بھی ا ن کے کروڑں چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…