مشیر صحت پنجاب کا رات گئے رورل ہیلتھ سنٹر سرور والی کے ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ

22  فروری‬‮  2019

لاہور( این این آئی)مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی نے رات گئے رورل ہیلتھ سنٹر سرور والی کے ضلع ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔انہوں نے ایمرجنسی ، لیبارٹری ،ایکسرے روم اور ادویات کو محفوظ کرنے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔صفائی کے ناقص انتظامات پر مشیر صحت

پنجاب نے رورل ہیلتھ سنٹر کے تمام عملہ کی سرزنش اور سخت برہمی کا اظہار کیا۔مشیر صحت پنجاب حنیف خان پتافی نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی اور ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کریں گے۔ دیہی صحت مراکز میں آنے والے مریضوں کا بہترین علاج کرکے زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے۔صحت انصاف کارڈ کا پسماندہ علاقوں سے آغاز انتہائی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے صحت انصاف کارڈ کاجنوبی پنجاب سے آغازکرکے محروم طبقے کے دل جیت لئے ہیں۔ سابقہ حکومت کیلئے ماڈل ٹاؤن ہی پنجاب اور پاکستان بنا ہوا تھا جس کیلئے عوام کے اربوں روپے کے خون پسینے کی کمائی اجاڑ کر رکھ دی اور زبانی جمع خرچ کرکے عوام کے بچوں کا نوالہ چھین کراپنی جیبیں بھرتے رہے۔ اداروں سے کرپشن کا خاتمہ ، میرٹ پر بھرتیاں اور ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔پنجاب کی پسی ہوئی عوام کو ہسپتالوں میں ریلیف دے کر سکھ کا سانس لیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…