اخوان المسلمون کے پیروکار دور حاضر کے خوارج ہیں : مصری دارالافتاء

22  فروری‬‮  2019

قاہرہ(این این آئی)مصرکے دارالافتاء کی طرف سے جاری ہونے والے ایک فتوے میں اخوان المسلمون اور اس کی فکرپر چلنے والوں کو دور حاضر کے خوارج قراردیتے ہوئے ان پر فساد فی الارض کا الزام عاید کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق مصری دارالافتاء کی طرف سے جاری کردہ فتوے میں کہا گیا ہے کہ اخوان ایک دہشت گرد جماعت اور عصر حاضر کی خوارج پر مشتمل ہے۔

اس جماعت کے لوگوں نے دین کی آڑ میں تباہی اور بربادی کے کلچر کو پروان چڑھایا۔فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ اخوان نے اپنی پوری تاریخ میں کوئی تہذیبی کامیابی یا دین، وطن اور ملت کی کوئی خدمت نہیں کی۔ اخوان کے خشک نعرے اور خطبے صرف فتنہ و فساد، بے چینی، خون خرابے، لوٹ مار اور لوگوں کو آپس میں دست وگریباں کرنے کے لیے تھے۔فتوے میں مزید کہا گیا ہے کہ حاکم وقت کی تکفیر، ریاست کی تکفیر، مخصوص لوگوں کو گمراہ قرار دینا، بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے کا حلال قرار دینا، امربالمعروف اور نہی عن المنکر کی آڑ میں مسلمانوں کی جان ومال اور عزت وآبرو پرحملے کرنا،اسلام کے نام پرجنگ کرکے اسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانا صرف شیطان مردود اورخوارج کا کام ہے اور یہ سب کچھ اخوان المسلمون کرتی رہی ہے۔دارالافتاء کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو پناہ دینا، انہیں چھپاپا اورانہیں عدالتوں سے فرار کرانا دہشت گردی کے جرائم میں حصہ لینے کیمترادف ہے اور ایسے لوگ اللہ کی لعنت کے مستحق ہیں۔خیال رہے کہ 2013ء کو مصری فوج نے عوامی احتجاج کے بعد اخوان المسلمون کے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹ کر اقتدار پرقبضہ کرلیا تھا۔ اس کے بعد سے مصر میں اخون المسلمون زیرعتاب ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…