چین میں چینل پر پروگرام کی میزبانی اب روبوٹ کریں گے

22  فروری‬‮  2019

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں چینل پر پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دینے کے لیے روبوٹ آگئے، جو مصنوعی ذہانت سے لیس ہوں گے۔ آپ نے انسانوں کو تو ٹی وی چینل پر خبریں پڑھتے اور پروگرام کرتے دیکھا ہوگا لیکن چین میں اب روبوٹ بھی یہ فرائض انجام دیں گے۔

چین میں بننے والے ہومنائیڈ روبوٹ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، دھاتی ڈھانچے پر سلیکون کی جلد چڑھا مصنوعی ذہانت سے لیس خاتون کی شکل کا روبوٹ پروگرام کے دوران سوال بھی کرسکتا ہے۔ یہ روبوٹ ناصرف سوال بلکہ جواب بھی دے سکتا ہے، ٹیکنالوجی کے اس شاہ کار کی ویڈیو ایک ارب سے زاید افراد دیکھ چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس طرح کے روبوٹ مستقبل قریب میں نہ صرف ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے بلکہ یہ پیرا میڈیکل اسٹاف کا کام بھی انجام دے سکیں گے۔ رواں سال مارچ میں اس روبوٹ کو باقاعدہ ایک لائیو پروگرام کے ذریعے آزمایا جائے گا۔ دنیا کا پہلا روبوٹ اینکر متعارف خیال رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں چینی ماہرین نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی روبوٹ اینکر متعارف کرایا تھا جس نے آزمائشی مرحلے کے دوران پیشہ وارانہ انداز سے خبریں پڑھ کر سب کو حیران کردیا تھا۔ بعد ازاں چین میں ملازموں کے حقوق کے لیے بنائی جانے والی تنظیموں نے مذکورہ روبوٹ کو انسان دشمن قرار دیا تھا، ان کے مطابق اس کے مارکیٹ میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…