پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات رکھو! سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بھارت کو نصیحت ،ایسا کام ہوگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

21  فروری‬‮  2019

نئی دہلی (آن لائن ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’پاک بھارت جامع مذاکرات‘ کو بھارت اور سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے کا حصہ بنوا دیا۔بھارت سعودی عرب مشترکہ اعلامیے میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’پاک بھارت جامع مذاکرات‘ کو بھارت اور سعودی عرب کے مشترکہ اعلامیے کا حصہ بنوا دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کے لیے درکار ماحول قائم ہونا چاہیے۔بھارت سعودی عرب مشترکہ اعلامیے میں علاقائی استحکام اور پڑوسیوں کے اچھے تعلقات کی

اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا عفریت تمام اقوام اور معاشروں کے لیے خطرہ ہے، پلواما میں دہشت گرد حملے کی پْر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے بعد بھارت کا دورہ کیا جہاں بھارتی صحافیوں کی جانب سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سے پاکستان کی مذمت کروانے کی بھرپور کی گئی۔سعودی وزیر نے بھارتی صحافی کو یہ کہہ کر چپ کروا دیا کہ جب ہمارے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہیں تو ہم کیسے پاکستان کی مذمت کر دیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…