بلند آہنگ موسیقی کانوں میں زہر گھول سکتی ہے،عالمی ادارہ صحت کی وارننگ

13  فروری‬‮  2019

جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں خبر دار کیا گیا ہے کہ اسمارٹ فون انسانی قوت سماعت کے لیے خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مطابق عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسمارٹ فون میں موجود ‘ساؤنڈ’ کا ضرورت سے زیادہ آواز پیدا کرنا یا زیادہ آواز میں ‘ایم پی 3’ ریکارڈنگ سننا صارفین کی سماعت کی قوت پر

منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے 12 سے 35 سال کی عمر کے 50 فیصد افراد یا ایک ارب 10 کروڑ لوگ زیادہ اونچی آواز یا طویل دورانیے تک اسمارٹ فون کو کانوں سے لگائے رکھتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی قوت سماعت بری طرح متاثر ہو سکتی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اڈھانم گیبریسوس کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تجربات کی روشنی میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا ضرورت سے زیادہ اونچی آواز کے ساتھ اسمارٹ فون کا استعمال ان کی سماعت کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر وہ لوگ جو موبائل فون پر موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اس دوران وہ آواز اونچی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا بھر میں 4 کروڑ 66 لاکھ افراد قوت سماعت کے مسائل سے دوچار ہیں۔ ان میں 4 کروڑ 40 لاکھ بچے ہیں۔ عالمی ادارے کے پاس بھی اس کے درست اعداد وشمار موجود نہیں کہ ان میں کتنے فیصد لوگ صوتی آلات کے استعمال سے قوت سماعت سے متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…