رنویرسنگھ کا مزید منفی کردارادا کرنے سے انکار

12  فروری‬‮  2019

ممبئی(این این آئی) فلم ’’پدماوت‘‘ میں علاؤالدین خلجی کامنفی کردارادا کرنے والے نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے مزید منفی کردار اداکرنے سے انکار کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر کوکرن جوہر کی فلم ’’تخت‘‘ میں مغل شہنشاہ اورنگزیب کا منفی کردارادا کرنے کی پیش کش ہوئی تھی تاہم رنویرنے یہ کہہ کراس کردارکو کرنے سے انکار کردیا ہے کہ منفی کردار ان کے ذہن پر بری طرح اثر انداز ہوتے ہیں اس لیے وہ اب مزید منفی کردار ادا نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ فلم’’پدماوت‘‘ میں رنویرسنگھ نے علاؤالدین خلجی کا

منفی کردار ادا کیا تھا جس پر انہیں بہت زیادہ سراہا گیا تھا تاہم انہوں نے مزید ایسے کردارادا کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاؤالدین خلجی کا رول کرنے کے بعدان کے ذہن پر بہت برا اثر پڑا تھا اور انہوں نے خود کودنیا سے کٹ کر 21 روز تک اپنے کمرے میں بند کرلیا تھا لہٰذا اب وہ مزید ایسے رول نہیں کریں گے۔یہی وجہ ہے کہ رنویر نے کرن جوہر کی فلم ’’تخت‘‘ میں اورنگزیب کے بجائے مغل شہشناہ شاہ جہاں کے بڑے بیٹے دارا شیکھو کا کردارادا کرنے کی ہامی بھری ہے جو اورنگزیب کے مقابلے مثبت کردار ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…