پاکستان افغان امن مذاکرات کے لیے مزید کردار ادا کرے،امریکی خصوصی ایلچی

9  فروری‬‮  2019

واشنگٹن(این این آئی)افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن مذاکرات کے لیے مزید کردار ادا کرے۔پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی کیونکہ پاکستان انٹرا افغان ڈائیلاگ کے حق میں ہے۔

افغانستان سے بہتر تعلقات اور خطے میں امن سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔طالبان کے ساتھ بات چیت بالکل ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ جولائی سے پہلے امن معاہدہ ہو جائے۔ ایک لمبے سفر کے آغاز کے ابھی دو تین قدم ہی اٹھائے ہیں۔ طالبان فوری طور پر جنگ بندی کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کو جولائی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور امید وار فائدہ ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں یو ایس اے انسٹیٹیوٹ آف پیس میں خطاب کرتے ہوئے ہوئے زلمے خلیل نے کہا کہ ایک لمبے سفر کے آغاز کے ابھی دو تین قدم ہی اٹھائے ہیں۔امریکہ کے خصوصی ایلچی کے مطابق طالبان فوری طور پر جنگ بندی کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کو جولائی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بطور امید وار فائدہ ہو گا۔زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان افغان امن مذاکرات کے لیے مزید کردار ادا کرے۔ان کے بقول پاکستان نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری کی کیونکہ پاکستان انٹرا افغان ڈائیلاگ کے حق میں ہے۔انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا پیغام پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر کرنے میں معاون ہو گا۔امریکی ایلچی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے بہتر تعلقات اور خطے میں امن سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…