طالبان سے مذاکرات میں خاطر خواہ پیشرفت ،امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے نے بڑا اعلان کردیا

26  جنوری‬‮  2019

کابل(آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے کہا ہے کہ اب بھی کئی معاملات پر کام کرنا باقی ہے ہم نے افغان امن عمل سے متعلق اہم معاملات پر خاطر خواہ پیشرفت حاصل کرلی ہے لیکن تمام امور پر اتفاق رائے تک کچھ حتمی نہیں ہوگا، زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں چھ روزہ مذاکرات کے بعد میں مشاورت کے لیے افغانستان جارہا ہوں یہاں پر ملاقاتیں ماضی کی نسبت زیادہ سود مند رہیں اور

ہم نے اہم معاملات پر خاطر خواہ پیشرفت حاصل کرلی ہے ہم نے مثبت پیش قدمی کرتے ہوئے جلد مذاکرات کا آغاز کیا تاہم اب بھی کئی معاملات پر کام کرنا باقی ہے تمام امور پر اتفاق رائے ہونا لازمی ہے اور جب تک ایسا نہیں ہوتا کچھ حتمی نہیں ہوگا جبکہ تمام امور میں افغان فریقین کے درمیان مذاکرات اور مکمل جنگ بندی شامل ہے زلمے خلیل زاد نے طالبان سے مذاکرات کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے پر قطر کی حکومت اور اس کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…