پولیس پیٹی بھائیوں کو بچانے کیلئے دیت دینے کو تیار!کیس کمزور کرنے کیلئے کون سے حربے استعمال کئے جانے لگے؟نیا پنڈورا باکس کھل گیا

23  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب پولیس کے حکام نے سانحہ ساہیوال میں ملوث پیٹی بھائیوں کوبچانےاور معاملے کو حل کرنے کے لیے مقتول خلیل کے ورثا سے صلح کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ مقتول کے ورثا کو دیت لے کر معاملہ حل کرنے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں ، تاہم ورثانے کوئی بھی جواب دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالت غم سے نکلنے پر ہی جواب دیاجائے گا۔روزنامہ امت کے مطابق  پولیس حکام نے مقتول خلیل کے ورثا پر صلح کیلئے دباؤڈالنا شروع کر دیاہے۔

پولیس حکام کی کوشش ہے کہ متاثرہ خاندان خون بہالے کر معاملہ ختم کردے ، تاہم ابھی تک انہیں کی ورثا کی جانب سے مثبت جواب ملا ہے اور نہ ہی وہ کسی بھی طور پر تھانے میں پیش ہونے کو تیار ہیں۔پولیس افسران کی کوشش ہے کہ ورثا کا نامکمل بیان ریکارڈکرکے ان کا کیس مزید کمزور کر دیاجائے۔ادھر مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ اہلخانہ کے ہمراہ فیروز پور روڈ بلاک کر کے دھرنا دیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…