عابد شیرعلی نے علیمہ خان کی مبینہ جائیداد کی ویڈیو جاری کردی، پاکستان سے لوٹے ہوئے پیسے زکواۃ چوروں سے واپس لیے جائیں،انتہائی سنگین الزامات عائد

19  جنوری‬‮  2019

نیو جرسی(این این آئی)مسلم لیگ ( ن )کے رہنما عابد شیر علی نے علیمہ خان کی مبینہ جائیداد کے سامنے کھڑے ہوکر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے لوٹے ہوئے پیسے ان زکواۃ چوروں سے واپس لیے جائیں علیمہ خان بے نامی دار ہے اس جائیداد کے اصل مالک عمران خان ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے نیوجرسی سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی مبینہ جائیداد کے سامنے کھڑے ہوکر کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ یہ پاکستانی اداروں پر بھی سوالیہ نشان ہے، پاکستان سے لوٹے ہوئے پیسے ان زکواۃ چوروں سے واپس لئے جائیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ کیا کپڑے سینے سے یہ گھر، دوبئی اور لندن کے فلیٹس خریدے جا سکتے ہیں، پاکستان کی خواتین نے اپنے زیور بیچ کر یہ پیسے شوکت خانم کے لئے دیئے تھے، یہ جائیداد شوکت خانم کے زکواۃ کے پیسوں سے بنائی گئی ہے، آپ کو حساب دینا ہوگا کہ پاکستان کے قوم کے پیسوں کا کس طرح استعمال کیا گیا۔ن لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ علیمہ خان نے ایلے، نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں بھی جائیدادیں بنائیں ہیں، یہ پیسے علیمہ خان لوٹ کر لے آئی ہے، میں سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کروں گا کہ اس پر جے آئی ٹی بنائی جائے، علیمہ خان بے نامی دار ہے اس جائیداد کا اصل مالک عمران خان ہے۔ مسلم لیگ ( ن )کے رہنما عابد شیر علی نے علیمہ خان کی مبینہ جائیداد کے سامنے کھڑے ہوکر ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے لوٹے ہوئے پیسے ان زکواۃ چوروں سے واپس لیے جائیں علیمہ خان بے نامی دار ہے اس جائیداد کے اصل مالک عمران خان ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے نیوجرسی سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی مبینہ جائیداد کے سامنے کھڑے ہوکر کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ یہ پاکستانی اداروں پر بھی سوالیہ نشان ہے

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…