ہارٹ اٹیک یا فالج سے بچنے کیلئے اتنے گھنٹے نیند ضروری ہے : طبی تحقیق

16  جنوری‬‮  2019

اسپین(مانیٹرنگ ڈیسک) رات کو 6 گھنٹے سے کم سونے کی عادت ہارٹ اٹیک یا فالج کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ انتباہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ اسپین کے اسپینش نیشنل سینٹر فار کارڈیووسکولر ریسرچ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 6 گھنٹے سے کم نیند سے خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ 35 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ نیند کی کمی سے خون کی شریانوں میں ایسا مواد جمع ہونے لگتا ہے۔

جو انہیں تنگ اور سخت بناتا ہے۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اچھی نیند امراض قلب کے علاج کے لیے مخصوص ادویات کے مقابلے میں زیادہ تیز اور سستا طریقہ کار ہے۔ اس تحقیق کے دوران 4 ہزار بینک ملازمین کا جائزہ لیا گیا جن کی اوسط عمر 46 سال تھی جبکہ ان میں امراض قلب کی کوئی تاریخ نہیں تھی۔ محققین نے ان کی نیند کے دورانیے کا جائزہ ایک ہفتے تک لیا اور پھر انہیں چار گروپس میں تقسیم کردیا۔ ایک گروپ 6 گھنٹے سے کم سونے والوں کا تھا، دوسرا 6 سے 7 گھنٹے، تیسرا 7 سے 8 گھنٹے جبکہ چوتھا 8 سے 9 گھنٹے تک نیند کے مزے لینے والوں کا تھا۔ اس کے بعد ان افراد کے دل کا تھری ڈی الٹرا ساﺅنڈ اور سی ٹی اسکین لیا گیا تاکہ خون کی شریانوں کے امراض کے شواہد اکھٹے کیے جاسکیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ہر رات 6 گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں، ان میں ہارٹ اٹیک یا فالج کا خطرہ 7 سے 8 گھنٹے تک سونے والوں کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ اسی طرح ناقص نیند کے شکار افراد میں یہ خطرہ 34 فیصد زیادہ دریافت کیا گیا۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف دی امریکن کالج آف کارڈیالوجی میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…