احتجاج کے دوران اسلحہ اٹھانے والوں کی گردن کاٹ دی جائیگی : سوڈانی حکومت

12  جنوری‬‮  2019

خرطوم (این این آئی)دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت کی برطرفی کے لیے نعرے لگائے۔عرب ٹی وی کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد مساجد سے حکومت کے خلاف نعرے لگاتی سڑکوں پر نکل آئی۔ سب سے بڑا مظاہرہ ام درمان کے مقام پرہوا۔

قبل ازیں گذشتہ شب شاہراہ الاربعین پر لوگوں نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔سوڈان کی پیشہ ور تنظیموں اورحکومت مخالف سیاسی جماعتوں نے حکومت کے خاتمے کے لیے ایک ہفتے تک تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔ گذشتہ اتوار اور جمعرات کے ایام میں بھی حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی گئی تھیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ان پر بھی طاقت کا استعمال کیا۔سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانے کی حکومتی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ دوسری جانب حکومت نے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مظاہرے کرنے والے بیرون ایجنڈے پر چل کر ملک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔سوڈان کی حکمران جماعت کے ایک سینئر رہ نما الفاتح عزالدین نے کہا کہ احتجاج کے دوران اسلحہ اٹھانے والوں کی گردن کاٹ دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…