شارٹ فال کے باوجودنجی بجلی گھروں سے بجلی لئے بغیر انہیں اربوں روپے دے دیئے گئے،افسوسناک انکشافات،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

9  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جہاں بدعنوانی نظر آئی اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں نجی بجلی گھروں انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو اضافی ادائیگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو سیکرٹری توانائی ڈویژن عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ملک میں 10 آئی پی پیز کو 159 ملین (15 کروڑ 90 لاکھ روپے) فی کس اضافی دیے گئے، شکایت یہ ہے کہ بجلی پیدا ہی نہیں ہوئی لیکن ادائیگیاں کردی گئیں۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے جواب دیا کہ حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدہ کر رکھا ہے اور کپیسٹی (استعداد) کے مطابق ادائیگی کرتے ہیں، بجلی نہ خریدیں تب بھی ادائیگی کی جاتی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کا پیسہ مفت میں کیوں دیا گیا؟، صرف پاکستان میں ایسے معاہدے چل رہے ہیں، اربوں روپے بلاوجہ کیوں ادا کرتے ہیں؟جہاں کرپشن نظر آئی سخت ایکشن ہوگا۔ جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ بجلی کے شارٹ فال کے باوجود آئی پی پیز سے بجلی کیوں نہیں لی جاتی؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئی پی پیزکیساتھ معاہدہ گلے کا پھندا بن گیا ہے، معاہدہ کی ایسی شرائط نہ جانے کیوں قبول کر لی گئیں، معلوم ہونا چاہیے معاہدہ کر کے بجلی کیوں نہ لی گئی، کھربوں روپے کا سرکلر ڈیٹ (گردشی قرضہ) بن گیا ہے، اب ہر کوئی ذمہ داری دوسرے پر ڈالے گا، عوام کو بجلی ملی نہ صنعتوں کو،پھر بھی پیسے پورے دیئے گئے۔  چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ جہاں بدعنوانی نظر آئی اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں نجی بجلی گھروں انڈی پینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کو اضافی ادائیگیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو سیکرٹری توانائی ڈویژن عدالت میں پیش ہوئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…