بارشیں کب سے شروع ہو رہی ہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

9  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی، پی ڈی ایم اے خیبرپختونخواہ کی جانب سے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل سے ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے ۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو متوقع بارشوں اور برفباری کے باعث

الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے جاری مراسلے میں تمام ضلعوں کی انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ صوبے کے بالائی علاقوں میں برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ جبکہ میدانی علاقوں میں تیز بارشوں سے نقصان کا خدشہ ہے۔دوسری جانب ملکہ کوہسار مری سمیت سوات، دیر، مالاکنڈ، ہزارہ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کے باعث پہاڑوں نے برف کی سفید شال اوڑھ لی ہے۔ سکردو، ناران،کاغان، کالام اسوقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ درجہ حرارت منفی 15ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…