شہباز شریف کیخلاف شیخ رشید کا سپریم کورٹ سے رجوع کا اعلان رانا ثنا اللہ بھی میدان میں آگئے،وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف کونسا شرمناک ترین ریفرنس دائر کرنیکا اعلان کر دیا

4  جنوری‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شیخ رشید کی جانب سے شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ جانے کے اعلان کے بعد ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ بھی وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے ، شیخ رشید کے خلاف سپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے نے شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی

تقرری کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا قوم کی دولت لوٹنے والے گرفتارہوکربھی قوم کا پیسہ استعمال کر رہے ہیں، چوروں، ڈاکوں اورلٹیروں کے لئے ڈاکٹروں نے بیان دیا ان کوکھلی فضامیں رکھو، اسحاق ڈارسابق وزیراعظم کے جہاز میں فرارہوا تو آصف زرداری بھی نکل سکتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف نوازشریف سے بڑا ڈاکو ہے، چین جانے کے بعد پتہ چلا شہبازشریف کا داماد بھی ڈاکو ہے، پبلک اکانٹس کمیٹی کا چیئرمین چورہے، دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھا دیا گیا، اس معاملے پرحکومت سے شدید اختلاف ہے، پبلک اکانٹس کمیٹی کے چیئرمین کے معاملے پرعدالت سے رجوع کرنے جارہا ہوں۔شیخ رشید کے اس اعلان کے بعد رانا ثنا اللہ بھی وفاقی وزیر ریلوے کے خلاف میدان میں آگئے ہیں اور انہوں نے شیخ رشید کے خلاف سپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید کیخلاف سپیکرقومی اسمبلی کوریفرنس بھیج رہاہوں،استدعا ہےسپیکر ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں۔رانا ثنااللہ کاکہناتھاکہ شیخ رشید نےکشمیریوں کی جدوجہد کوبیچا،جوئے کےاڈے چلائے،بھتہ وصول کیا،جوئے کی کمائی سے جائیداد بنائی، شیخ رشید نے یہ جائیدادیں بھائیوں اور بھتیجوں کے نام پر بنائی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید کی موجودگی سے ایوان کا تقدس پامال ہوتا ہےلہٰذا شیخ رشید جیسے کرپٹ انسان کوایوان سےنکالاجائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…