پنجاب حکومت نے بھی اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ، حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ،شرائط سامنے آگئیں

2  جنوری‬‮  2019

لاہور(اے این این)پاکستان تحریک انصاف نے وفاق کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب میں بھی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے اپوزیشن پر تنقید کی جا رہی تھی لیکن اب پنجاب حکومت اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ہی پبلک اکانٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے پر آمادہ ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ”کچھ لو اور کچھ دو” کے فارمولے پر حمزہ شہباز کو چیئرمین شپ دینے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت صوبائی کابینہ کو اعتماد میں لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔وزیر قانون نے سات جنوری سے قبل ہی یہ معالات طے کرنے کی کوششوں کا آغاز رکھا ہے۔ حکومت اپوزیشن سے پبلک اکانٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کے بدلے میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل اور قانون سازی میں معاونت مانگے گی۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے اگلے اجلاس میں پی اے سی سمیت تمام قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل ہو جائے گی۔ وزیر قانون راجہ بشارت اس حوالے سے جلد حمزہ شہباز شریف سے رابطہ بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن کو دینے پر حکومتی جماعت میں صوبائی کابینہ اور تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں دوگروپ بن گئے تھے ۔ صوبائی وزرا سردار سبطین خاں، فیاض الحسن چوہان، عبدالعلیم خان، چودھری ظہیر الدین سمیت کئی ارکان اسمبلی نے حمزہ شہباز کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی دینے کی مخالفت کی تھی۔ تاہم اب پنجاب حکومت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…