این آر او علیمہ خان کو ملا ہے،جو قافلے میں رہیگا عزت پائے گا، نہیں تو چوہدری نثار بن جائے گا ٗمسلم لیگ ن نے خبردار کردیا

30  دسمبر‬‮  2018

نارووال(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ جو قافلے میں رہیگا عزت پائے گا، نہیں تو چوہدری نثار بن جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے وہ اب بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں اور اپوزیشن کو ڈرا رہے ہیں، اگر پورے پاکستان کو بھی جیل بھیج دیاجائے تب بھی حکومت نہیں چل سکتی۔

انہوں نے کہا کہ این آر او ہمیں نہیں بلکہ وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ملا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری اور شیخ رشید ہر دور کے لاؤڈ اسپیکر ہیں، کیا یہ ریاست مدینہ ہے؟ جس میں حکمرانوں کے دوستوں کو نوازا جارہا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مشرف کا جبر بھی مسلم لیگ کو نہیں توڑ سکا، نواز شریف نے مسلم لیگ میں نئی روح پھونکی ہے، اگر الیکشن درست ہوتا تو ن لیگ کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا۔مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو قافلے میں رہیگا وہ عزت پائے گا، نہیں تو چوہدری نثار بن جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں دہشت گردی عروج پر تھی لیکن ن لیگ نے دہشت گردی کو ختم کیا، مشرف نے دہشت گردی کی جنگ ڈالروں سے لڑی تاہم ن لیگ نے جنگ اپنے پیسے سے لڑی اس لئے ملک سے دہشت گردی ختم ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان کا مشورہ مانا جاتا تو آج ملک میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوتی  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ جو قافلے میں رہیگا عزت پائے گا، نہیں تو چوہدری نثار بن جائے گا۔مسلم لیگ (ن) کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے وہ اب بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں اور اپوزیشن کو ڈرا رہے ہیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…