گیس کی لوڈشیڈنگ کیوں شروع ہوئی؟اعلیٰ عہدیداروں کی غلط بیانی پکڑی گئی،وزیراعظم عمران خان کے حکم پر تحقیقات ،انکوائری رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

22  دسمبر‬‮  2018

لاہور(این این آئی) اوگرا نے گیس لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے انکوائری میں انکشاف کیا ہے کہ وزارت پیٹرولیم کو گیس کی پیداوار کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ٗ اوگرا کی چیئرپرسن عظمی عادل سمیت تین رکنی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر تحقیقات کیں۔رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ گیس کی پیداوار کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئیں، اور وزارتِ پیٹرولیم کو بتایا گیا کہ

گیس کی پیداوار ٹھیک اور ایل این جی بھی سسٹم میں موجود ہے، اس لئے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی تاہم جب گیس لوڈ شیڈنگ ہوئی تو کہا گیا کہ پریشر کم ہوا ہے لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی، جب کہ صوبہ پنجاب اور سندھ میں سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔ذرائع وزارت پیٹرلیم کے مطابق انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ وزارت پٹرولیم و قدرتی گیس کو ارسال کر دی گئی ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں ایم ڈی سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…