شکریہ لالہ ! مگر آپ ہوتے تو پھر مجھے۔۔ میجر جنرل آصف غفور کی کراچی کی سڑک پر کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو پر شاہد آفریدی میدان آگئے، دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پر دلچسپ مکالمہ

22  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی رات کو کراچی کی سڑک پر بیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، معروف کرکٹر شاہد آفریدی اور ترجمان پاک فوج کے درمیان ٹویٹر پر دلچسپ مکالمہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہرقائد میں

رات کو سڑک پر نوجوانوں کیساتھ کرکٹ کھیل رہے ہیں،اس موقع پر نوجوانوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔ ترجمان پاک فوج نے اس حوالے سے کہنا تھا کہ کراچی کے نوجوانوں کا جوش دیکھ کر خوشی ہوئی ،ان کا کہناتھا کہ کراچی کی روشنی بحال کرنے پرسندھ رینجرز،پولیس ،لا انفورسمنٹ ایجنسی کاشکریہ۔ میجر جنرل آصف غفور کی کراچی کی سڑک پر بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر معروف پاکستانی کرکٹرشاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ شہرقائد کی روشنیاں بحال ہو گئیں ہیں اب کراچی کے نوجوان رات کو سڑکوں پر کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ویڈیو پر ٹوئٹ میں کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے اہم موقع ضائع کردیا۔جواب میں ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شکریہ لالاآپکومس کیا،آپ ہوتے تومجھے بیٹنگ کوئی نہ دیتا۔خیال رہے کہ میجر جنرل آصف غفور گزشتہ رات اچانک کراچی کی ایک سڑک پر سول کپڑوں میں نوجوانوں کے درمیان جا پہنچے جہاں انہوں نے نوجوانوں کیساتھ کرکٹ کھیلی اس موقع پر میجر جنرل آصف غففور نے بیٹنگ بھی کی اور ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے عمدہ طریقے سے پل شاٹ کھیلی تھی جس سے ان کی کرکٹ میں مہارت نظر آتی ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…